۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آئین تجلیل و تکریم از عالم مجاهد خوزستانی آیت الله «سید محمدعلی موسوی جزایری»

حوزہ/ صوبہ خوزستان میں حوزہ علمیہ کونسل کے سربراہ آیت اللہ سید محمد علی موسوی جزائری کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ خوزستان میں حوزہ علمیہ کونسل کے سربراہ اور مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ سید محمد علی موسوی جزائری کے اعزاز میں ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس تقریب میں ریجنل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج سینئر امیر حمزہ بیدادی نے کہا : دفاع مقدس پوری قوم کی کوششوں اور قربانیوں کا نتیجہ ہے، دفاع مقدس میں سب نے اپنا فرض سمجھتے ہوئے جنگ لڑی اور قربانیاں دیں، اور ان قربانیوں کا نتیجہ نہایت ہی خوبصورت تھا جسے آج ہم مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: انقلاب اسلامی کے بعد آیت اللہ موسوی جزائری نے 92ویں آرمرڈ ڈویژن کے سربراہ کی حیثیت سے اور وار ہیڈ کوارٹر میں موجود رہ کر دفاع مقدس میں اہم کردار ادا کیا، دفاع مقدس میں ان بزرگوں کی موجودگی اس ملک کے نوجوانوں کے لیے نمونہ عمل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .